Tuesday, March 24, 2026
spot_img
HomeMarqueeٹرک اور بائک کی ٹکر میں تین غیر مقیم مزدوروں کی موت

ٹرک اور بائک کی ٹکر میں تین غیر مقیم مزدوروں کی موت

شملہ:  ہماچل پردیش کے سولن ضلع میں بدھی – پنجور راستے پر جولووال کے نزدیک ایک ٹرک اور بائک کی ٹکر میں ایک غیر مقیم خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ بدھی اور پنجور کی سرحد پر ہوئے اس حادثے میں یوپی ضلع سنبھل وجیتا قاضی گاؤں کے رام اوتار (40) ،فتح پور ڈال گاؤں کے شری پال (31) اور بریلی کے گلیلی گاؤں کی جاویتری دیوی بائک پر سوار ہوکر پنجور دوائی لینےکےلئے آئے تھے۔ دوائی لینے کے بعد جیسے ہی جولووالا گاؤں کے نزدیک پہنچے تو بدھی کی سمت آرہے ایک ٹرک کی زد میں آگئے۔اس حادثے میں شری پال کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جبکہ رام اوتار اور جاویتری نے نازک حالت میں اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
جاویتری دیو رام اوتار کی ساس تھیں۔ یہ دونوں بروٹی والال کے بلیانا میں کرائے میں رہتے تھے۔پولیس نے دونوں کو چنڈی گڑھ کے اسپتال علاج کےلئے پہنچایا جہاں جاویتری نے دم توڑ دیا۔وہیں رام اوتار کی حالت خراب ہونے پر اسے پی جی آئی میں داخل کرایا گیا لیکن اس نے بھی دم توڑ دیا۔
ڈی ایس پی نودیپ بدھی نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کو سونپ دیں اور حادثے کی وجہ معلوم کررہی ہے۔ پنجور پولیس ڈرائیور کی تلاش کررہی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular