ہردوئی میں گاڑی کی زد میں آکر تین افراد کی موت،دو زخمی

0
172

ہردوئی،10 مئی(“اترپردیش میں ہردوئی کے بلگرام علاقے میں اتوار کی صبح تیز رفتار پک اپ گاڑی کی زد میں آکر تین افراد کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بلگرام کوتوالی علاقے کے ہردوئی- قنوج راستے پر ظفرپور گاؤں کے نزدیک صبح چھ بجے پانچ افراد سڑک پر دوڑ لگانے کے بعد گاؤں کے باہر سڑک کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے۔
اس دوران بلگرام کی سمت سے آرہی ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی بے قابو ہوکر نوجوانوں کو کچلتے ہوئے کھائی میں پلٹ گئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here