ویشالی میں کار کی ٹکر سے تین افراد کی موت-Three killed in Vaishali car crash

0
189

Three killed in Vaishali car crash

حاجی پور:  بہار میں ضلع ویشالی کے بھگوان پور تھانہ علاقہ میں جمعہ کے روز کار کی زد میں آکر تین افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ رتن پورہ گاؤں کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 22 پر تیز رفتار بس نے کار کو ٹکر ماری ۔ اس کے بعد بے قابو کار نے سائیکل سوار طالب علم سمیت تین افراد کو کچل دیا۔ اس حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور سمیت دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا ۔ زخمیوں کو حاجی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here