Saturday, May 4, 2024
spot_img
HomeMarqueeمہنگائی بھتہ میں کٹوتی کرنے کی ضرورت نہیں تھی: ڈاکٹرمنموہن

مہنگائی بھتہ میں کٹوتی کرنے کی ضرورت نہیں تھی: ڈاکٹرمنموہن

نئی دہلی، 25 اپریل ؛سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں کٹوتی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں کمی کی نہیں بلکہ لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکز کو بحران کے اس دور میں ملازمین پر یہ فیصلہ مسلط کرنے کی ضرورت نہیں تھی. انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ غلط ہے اور حکومت کو مہنگائی بھتے اورمہنگائی راحت میں کٹوتی نہیں کرنی چاہئے تھی۔


ویڈیو میں پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی اورسابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ بحران کے وقت میں لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے ان کے بھتوں میں کٹوتی کرنا مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے حکومت کے پاس اگر پیسہ نہیں تھا تو اسے ملازمین کی جیبوں پر قینچی چلانے کی بجائے بلیٹ ٹرین جیسے پروجیکٹوں کو روکنے اور اپنے اخراجات میں کمی کرنے کا فیصلہ لینا چاہئے تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular