مودی اور ٹرمپ کے درمیان دو ماہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا

0
80

نئی دہلی،29 مئی ؛ہندوستان نے واضح کیا کہ ہندوستان چین سرحد تنازعہ کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور اس مسئلے پر ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔


سرکاری ذرائع نے یہاں کہا کہ مسٹر مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت گزشتہ چار اپریل کو ہائی ڈروکسیکلوروکوین کی سپلائی کے سلسلے میں ہوئی تھی۔
وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے سلسلے میں جاری تنازع کے حل کےلئے ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

امریکی صدر مسٹر ٹرمپ نے ہندوستان اور چین کے درمیان ثالثی کرنے کی پیش کش کی ہے۔مسٹر ٹرمپ نے کل وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ انہوں نے وزیراعظم مسٹر مودی سے بات کی ہے اور چین کے سلسلے میں جو بھی رہا ہے،اس سے ان کا موڈ اچھا نہیں ہے۔ہندوستان اور چین دو بڑے ملک ہیں اور دونوں کےپاس طاقت ور افواج ہیں۔انہوں نے ہندوستان اور چین کے درمیان ثالثی کی تجویز کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہاکہ اگر دونوں ملک محسوس کرتے ہیں کہ اس سے انہیں مدد ملےگی تو وہ ثالثی کرنے پر غور کریں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here