فرانس میں نئے کوارٹین کا منصوبہ نہیں

0
104

پیرس: فرانس نے ملک اور کچھ علاقوں میں نئے کوارنٹین کے منصوبے کوخارج کیا ہے، لیکن ضرورت کے مطابق مطلوبہ علاقوں میں کرفیو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
وزیر صحت اولیویئر ویران نے فرانس 2 ٹی وی چینل سے کہا کہ فی الحال نئے کوارنٹئن طریقوں کاخیال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے ’سیلف کوارنٹین‘ کے خیال کو خارج کیا ہے۔ موجودہ حالات میں ہم ’سیلف کوارنٹین‘ کے انتظام کومقامی سطح پر نافذ کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ہم نے ضرورت پڑنے پر کرفیو بڑھانے کی تجویز رکھی ہے، جو رات آٹھ بجے کے بجائے 7 بجے سےشروع ہوگا‘‘۔
فرانس میں کوارنٹین پہلی بار مارچ سے نافذ کیا گیا، جو دو مہینے تک رہا۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران 30 اکتوبر سے کوارنٹین کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا تھا۔ بعد میں 15 دسمبر سے اس کی جگہ رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا۔
فرانس میں کورونا انفیکشن کے اب تک 2631110 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 64204 لوگ اپنی جان گنوا چکےہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here