ملک میں دولاکھ سے کم ہوے کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیس

0
233

نئی دہلی ، 25 مئی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز کی رفتار کم ہو نے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ سے بھی کم ئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی وبا کی وجہ سے 3،511 مریض ہلاک ہوئے ہیں . اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کے مقابلہ میں شفایاب افراد کی تعداد زیادہ رہی ، جس کی وجہ سے بازیابی کی شرح 89.26 فیصد ہوگئی۔

ملک میں دولاکھ سے کم ہوے کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیس

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 لاکھ 30 ہزار 236 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 85 لاکھ 38 ہزار 999 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین لگائے چکے ہیں۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1،96،427 نئے کیسز کی رپورٹ سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 69 لاکھ 48 ہزار 874 ہوگئی ۔


مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1،96،427 نئے کیسز کی رپورٹ سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 69 لاکھ 48 ہزار 874 ہوگئی ۔

اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 26 ہزار 850 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب افراد کی مجموعی تعداد 2،40،54،861 اوراس کی شرح 89.26 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 1،33،934 سے گھٹ کر 25 لاکھ 86 ہزار 782 رہ گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here