اقوام متحدہ امریکی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے کے فیصلے کو واپس لے لیا ۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے کار گذار مستقل نمائندہ رچرڈ ملز نے ایک خط میں یہ اعلان کیا۔
مسٹر ملز نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ارسال کئے گئے اپنے مکو ب میں کہا ’’ میں سلامتی کونسل کو اپنی حکومت کی جانب سے مطلع کرتا ہوں کہ امریکہ نے 20 ، 21 اگست اور 21 ستمبر 2020 کو سلامتی کونسل میں خط سونپا تھا ، اسے سرکار واپس لے رہی ہے‘‘ ۔
واضح ر ہے کہ گذشتہ سال 20 اگست کو سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط لکھ کر یہ درخواست کرتے ہو ئے کہا تھا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے تحت 2015 کے نیو کلائی معاہدے کو توڑ نے کے لئے پابندیاں عائد کی جانی چاہئے ۔
امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو واپس لے لیا- The United States has withdrawn its decision to impose sanctions on Iran
Also read