دیوالی تک مفت اناج ملے گا غریبوں کو: مودی

0
131

نئی دہلی، 7جون : وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کورونا وبا کے مدنظر پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو دیوالی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا مسٹر مودی نے قوم کے نام خطاب میں کہا کہ اس اسکیم سے 80کروڑ اہل وطن کو نومبر تک مفت راشن ملے گا۔ وبا کے اس دور میں حکومت غریبوں کے مفاد کے لئے ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہے۔

دیوالی تک مفت اناج ملے گا غریبوں کو: مودی

انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس انتظام سے غریبوں کو بھوکا نہیں سونا پڑے گا۔ حکومت نے کورونا وائرس کے قہر کے مدنظر اس اسکیم کو مئی اور جون مہینہ کے لئے منظوری دی تھی۔ گزشتہ برس بھی کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے اس اسکیم کے تحت غریبوں کو آٹھ مہینہ تک مفت اناج دیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ وبا کے اس وقت میں حکومت غریب کی ہر ضرورت کے ساتھ ساتھی بن کر کھڑی ہے۔ نومبر تک 80کروڑ سے زیادہ اہل وطن کو ہر مہینے طے مقدار میں مفت اناج دستیاب ہوگا۔

اس درمیان فوڈ اینڈ سپلائی کے وزیر پیوش گوئل نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو دیوالی تک توسیع دینے کے لئے مسٹر مودی کا بہت بہت شکریہ ادا کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here