سونے کے کچھ ٹکڑوں کے لئے کیرالہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا : مودی- The people of Kerala were deceived for some pieces of gold: Modi

0
102

پالگھاٹ:The people of Kerala were deceived for some pieces of gold: Modi   وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کیرالہ کی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کی زیرقیادت لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ(ایل ڈی ایف) کی حکومت پر ’ سونے کے کچھ ٹکڑوں‘ کے لئے ریاست کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ۔

مسٹر مودی نے یہاں اپنے پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ ا یل ڈی ایف کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ جیسے دھو کا بازوں نے عیسیٰ مسیح کو دھوکہ د یا تھا ، ویسے ہی ایل ڈی ایف نے سونے کے چند ٹکڑوں کے لئے کیرالہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ‘‘ ۔ مسٹر مودی کا یہ تبصرہ واضح طور پر 2020 کے کیرالہ کے سونے کی اسمگلنگ کے کیس کے تناظر میں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں کیرالہ کی سیاست میں بڑی تبدیلی دیکھی جارہی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان ایل ڈی ایف اور اپوزیشن یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) دونوں سے ناراض ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے یو ڈی ایف اور ایل ڈی ایف کی دوستانہ رضامندی کی سیاست جاری ہے۔ انہوں نے کہا ’’ مختلف نام ایک جیسے ہی کام کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد دولت کمانا ہے‘‘۔ ریاست کی 140 رکنی اسمبلی کے انتخابات کے لئے 6 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here