ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 74،281 پہنچی ، 2415 ہلاکتیں

0
104

نئی دہلی، 13 مئی؛ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3525 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 74،281 ہو گئی اور اس دوران 122 افرا دکے جاں بحق ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2415 تک پہنچ گئی ۔ متاثرین کی تعداد 74 ہزار سے زائد ہونے کے ساتھ ہی ہندوستان 50 ہزار سے زائد کیسز کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے

۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 74،281 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2415 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، وہیں اب تک 24386 مریض اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔
ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے ۔ مہاراشٹر میں 24427 افراد اس وبا کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 921 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ وہیں ریاست میں 5125 افراد اس وبا سے صحت بھی ہوئے ہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here