دنیا بھرمیں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 47 لاکھ کے پار

0
89

نيويارک، 18 مئی ؛ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا پھیللا ؤ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک 47 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3.15 لاکھ سے زیادہ افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 47،10،683 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3،15،023 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔


یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہزار سے تجاوز کرکے 89550 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 14،86،375 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ روس، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور برازیل ایسے ممالک ہیں جہاں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here