شب برأت رحمت و مغفرت کے ساتھ ساتھ مؤمنوں کے لئے عظیم تحفہ بھی ہے: ڈاکٹر محمد احسان الحق جامعیؔ- The night of acquittal is a great gift for the believers as well as mercy and forgiveness:

0
132

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔


The night of acquittal is a great gift for the believers as well as mercy and forgiveness:

شب برأت کے موقعے پر اے۔ایم۔یو۔ کے ہادی حسن ہال میں ایم۔ایس۔او۔ کی جانب سے کیا گیا اجتماعی نوافل کا اہتمام
۲۹؍مارچ علی گڑھ(خصوصی رپورٹ) شب برأت مسلمانوں کے لئے اہم راتوں میں سے ایک ہے، جس میں شب بیداری کرکے مسلمان اپنے گناہوں کواپنے رب سے معاف کروانے اور اپنی مرادوں کو پوری کروانے کے لئے عبادت اور ذکر و اذکار کرکے خوب دعائیں کرتے ہیں۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم۔ایس۔او، اے۔ایم۔یو۔ یونٹ) کی جانب سے گزشتہ رات شب برأت کے موقعے پر اے۔ایم۔یو۔ کے ہادی حسن ہال میں(جہاں صرف میڈیکل سٹوڈنٹس رہتے ہیں) مکمل شب بیداری کا اہتمام کیا گیا، جس میں کووڈ ۱۹ کی گائیڈ لائن کی مکمل پاسداری رکھی گئی۔ چونکہ طلبہ کا امتحان چل رہاہے اس لئے اس موقعے پر وہ اپنے گھر نہیں جا سکتے تھے اسی لئے انہوں نے اپنے ہاسٹل ہی میں شب برأت کی شب بیداری کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر تربیت کے لئے تشریف لائے مولانا ڈاکٹر محمد احسان الحق جامعیؔ(بی۔یو۔ایم۔ایس۔ اجمل خان طبیہ کالج) نے ایک تفصیلی خطاب فرمایا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم فیزیشن، سرجن یا کوئی بھی ڈاکٹر ہوں علاج ومعالجہ کرتے ہیں اور اس میں بھر پور کوشش کرتے ہیں مگر شفاء انہیں سے ملتی ہے جن کے ہاتھوں میں اللہ نے شفارکھی ہے، اس لئے ڈاکٹروں کو ہمیشہ اپنے رب تعلق برقرار رکھنا چاہئے اور اس سے ہمیشہ شفا طلب کرنی چاہئے۔ خصوصاً جب یہ مبارک راتیں آتی ہیں تو ان میں شب بیداری کرکے اپنے رب سے خوب دعائیںمانگنی چاہئے چونکہ ان راتوں میں جو شخص جوکچھ بھی طلب کرتا ہے اسے اللہ تعالیٰ ضرور عطا فرماتا ہے۔ اس کے علاوہ جب بھی علاج کرنے جائیں تو سے پہلے اپنے رب کو یاد کر لینا چاہئے اور بالخصوص سرجن حضرات جب سرجری کرنے جائیں تو اس سے پہلے کچھ آیات اور دعائیں ضرور پڑھ لیںبلکہ اگر ہو سکے تو دو رکعت نفل نماز بھی پڑھ لیا کریں اور سرجری کامیاب ہونے کے بعد اللہ کا شکر ادا کیا کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی شامل حال رہے۔ خطاب کے بعد انہوں نے طلبہ کو شب برأت کی فضیلت و اہمیت بتائی اور اس مبارک رات میں قرآن کی تلاوت ،ذکر و اذکار اور نوافل کے تعلق سے تفصیل کے ساتھ بتایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عبادتیں تو ہر رات میں کرنی چاہئے لیکن ان مخصوص راتوں میں خوب خوب عبادت کرنی چاہئے۔ پھرموصوف نے شب برأت کے مخصوص نوافل کا مکمل طریقہ بتایا اور صلوٰۃ التسبیح بھی سب سے پڑھوایا۔ پھر بتاکہ جو نوافل بزرگان دین سے منقول ہیں انہیں تو کریں ہی لیکن جن پر قضا نمازیں نہیں ان کے لئے ضروری ہے وہ نوافل کی جگہ اپنی قضا پوری کرے۔ اخیر میں طلبہ کی کامیابی اور حسن مستقبل کے لئے اور تمام امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے دعائیں کی گئیں۔اس موقعے پر طلبہ کے علاوہ جناب سید عارض صاحب، جناب افضل صاحب، سید جامی میاں، ایم ایس او کے رکن جناب عبد السلام صاحب و دیگر حضرات موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here