میرٹھ کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے سبب مریضوں کی حالت خراب- The condition of patients in Meerut hospitals is deteriorating due to lack of oxygen

0
160

The condition of patients in Meerut hospitals is deteriorating due to lack of oxygen

میرٹھ:  اترپردیش کے میرٹھ میں منگل کی دیر رات ایک پرائیویٹ اسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے حالت خراب ہونے پر کئی درجن مریضوں کو ہنگامی حالت میں میڈیکل کالج اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے آج یہاں کہاکہ ہاپوڑ روڈ پر واقع سنتوش کووڈ اسپتال میں دیر رات تقریباً دو بجے آکسیجن ختم ہوجانے سے وہاں داخل کووڈ مریضوں کی حالت بگڑنے لگی۔ اس سے مریضوں میں دہشت اور افراتفری مچ گئی۔
ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلی حکام نے موقع پر پہنچ حالات کو سنبھالا اور 65مریضوں کو این سی آر میڈیکل کالج اسپتال اور سوبھارتی میڈیکل کالج کے اسپتال کے علاوہ دیگر اسپتالوں میں داخل کرایا۔
ضلع مجسٹریٹ کے بالاجی نے کہاکہ فوری کارروائی سے تمام مریضوں کی جان بچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دیررات میں ہی آرڈر کے بعد آکسیجن کا انتظام کرایا جارہا ہے۔ چیف میڈیکل افسر اکھیلیش موہن نے کہاکہ دیگر اسپتالوں میں آکسیجن کی صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے اور کم ہونے پر وقت سے انتظام کرنے کی کوشش ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here