انڈیا کی خوبصورتی تہران کی گیلری میں- The beauty of India in the gallery of Tehran

0
90

The beauty of India in the gallery of Tehran

ایران کے شہر تہران میںکی ایک فوٹوگرافی اور پینٹنگ کی نمائش زرنا گیلری میں کی گئی جو کہ ہیلتھ پروٹوکول اور معاشرتی فاصلہ کو ملاحظہ کرتے ہوئے ۵؍دن تک جاری رہی جس میں مشہور و معروف فنکاروں نے حصہ لیا۔ اس نمائش میں انڈیا کے بین الاقوامی فوٹوگرافر مصدق رضا قمی نے بھی حصہ لیا جن کے کام دنیا کے مختلف ممالک کے گیلریوں، اداروں، پریس اور کتابوں میں شائع ہوچکے ہیں اور جواد علمی نیا،علیرضا حجازی، فرہاد جاہدی، نوشین قلیان، ہدیٰ مباشر، فرشتہ رحیمی فر، سیما بہبودی، فاطمہ خیری زادہ، تارا طالبلو، فاطمہ سلیمانی، سمیرا مومنی پور، آوا شیرازی، سولماز اسدی، مرجان مجد، الہام اخوان پور، مینا سمیعی، محسن مراد زادہ، سید علیرضا سید، مہری رحیمی آنانی اورسینا امجدسمیت ۶۰؍ فوٹوز اور پینٹنگ کی نمائش لگائی گئی۔

The beauty of India in the gallery of Tehran

ہندوستان، مختلف ثقافتوں، میراثوں، بہت ساری زبانوں اور مذاہب کی سرزمین ہے جس میں مصدق رضا قمی نے جذبات و تاریخ، مایوسی و امید، کمزوری و طاقت کو اپنے کیمرے میں قید کرتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ اس گیلری میں لکھنؤ کی روزمرہ زندگی کے لمحے، جس میں روشن رنگ، عجیب و غریب کردار اور حقیقی زندگی کا ایک نیا نظریہ پیش کیاگیا۔
یہ نمائش ایک خاص تعداد میں مردوں اور خواتین کی توجہات کا مرکز بنی اور موجودہ تصاویر کا مشاہدہ کرکے محظوظ ہوئے اورشرکت کرنے والوں کو داد و تحسین سے نوازا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here