برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں 7 جنوری تک توسیع

0
50

نئی دہلی: کووڈ 19 وائرس کے نئے اسٹرین کے پیش نظر برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی 7 جنوری 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔
شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر عائد عارضی پابندی کو 7 جنوری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ، آہستہ آہستہ پرواز شروع کردی جائے گی ، جس کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں نئے اسٹرین کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے 22 دسمبر کی آدھی رات سے 31 دسمبر تک برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here