دہشت گردوں نے شام کے ادلیب ڈی اسکیلیشن زون پر 28 حملے کئے

0
172

ماسکو، 23 فروری : شام کے ادلیب ڈی اسکیلیشن زون پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گرد تنظیم جبہ النصرہ (روس میں کالعدم قرار ) نے 28 مرتبہ گولہ باری کر کے حملہ کیا ۔

شام میں اپوزیشن کے صلح مرکز میں روس کی وزارت دفاع کے نائب سربراہ ریئر ایڈم ویاچسلاو سائتنک نے یہاں بتایا ’’ دہشت گرد تنظیم جبہ النصرہ نے ادلیب ڈی اسکیلیشن زون پر 28 مرتبہ گولہ باری کر کے حملہ کیا‘‘ ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ ادلب میں 12 حملے ، لتاکیہ میں 11 ، حلب میں تین اور صوبہ حما ہ میں دو مرتبہ حملے کئے ۔
انہوں نے کہا کہ شامی فریق کے مطابق حملوں کی تعداد 24 بتائی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here