حکومت سے سچائی بیان کرنے کو آزادی کا غلط استعمال قرار دیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی- Telling the truth to the government is being called an abuse of freedom: Mehbooba Mufti

0
99

 

 

 

Telling the truth to the government is being called an abuse of freedom: Mehbooba Mufti

نگر:  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ حکومت کے متعلق سچائی بیان کرنے کو جان بوجھ کر آزادی کا غلط استعمال قرار دیا جا رہا ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار ایک رپورٹ کے رد عمل میں کیا جس میں کہا گیا کہ صحافیوں پر فوج کی طرف سے ایک اسکول پرنسپل کو یوم جمہوریہ کی تقریب کی میزبانی کرنے پر مجبور کرنے کے متعلق سٹوری فائل کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’کشمیر میں صحافی فوج کی طرف سے ایک پرنسپل کو یوم جمہوریہ کی تقریب کی میزبانی کرنے پر مجبور کرنے کی سٹوری فائل کرتے ہیں تو چند روز بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاتا ہے اور عدالت انہیں پیشگی ضمانت دینے سے انکار کرتی ہے۔ ہم اس دور میں رہ رہے ہیں جب حکومت کے متعلق سچائی بیان کرنے کو جان بوجھ کر آزادی کا غلط استعمال قرار دیا جاتا ہے‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here