تلنگانہ:ضلع پداپلی میں تیندوں کی موجودگی سے سنسنی

0
72

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں دریائے گوداوری کے کنارے آج صبح دو تیندوے پائے گئے جس کے بعد علاقہ کے عوام میں سنسنی پھیل گئی اور علاقہ میں خوف کا ماحول ہے۔ضلع کے ملکاپور میں مچھلی پکڑنے کے لئے جانے والے ماہی گیروں نے ان تیندوں کو دیکھا جس کے بعد وہ واپس ہوگئے اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس خصوص میں چوکس کیا۔اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد فاریسٹ بیٹ آفیسر نریش اور این ٹی پی سی کے اے ایس آئی چکراپانی نے وہاں کا معائنہ کیا اور اس جنگلی جانور کے پنجوں کے نشانات کو دیکھا۔نریش نے کہا کہ وہ چونکہ یہ پنجوں کے نشانات واضح نہیں ہیں اسی لئے وہ اس نتیجہ پر پہنچنے سے قاصر ہیں کہ آیا یہ تیندوے کے پیروں کے نشان ہی ہیں۔انہوں نے ان نشانات کی تصاویر لیں اور مزید تجزیہ کے لئے ان کو اعلی عہدیداروں کو بھیج دیا۔انہوں نے مقامی افراد کو مشورہ دیا کہ وہ ایف سی آئی فلٹر بیڈ کے علاقہ کو نہ جائیں جہاں یہ جانور نظر آئے تھے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے دو کتوں پر تیندوں نے حملہ کردیاتھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here