رہبرانقلاب اسلامی سے تجدید بیعت کیلئے تہرانی عوام سڑکوں پر

0
201

ایران کے مختلف شہروں میں حالیہ مظاہروں کے دوران شرپسندوں اور بلوائیوں کے خلاف ایرانی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج دوپہر غیور عوام انقلاب اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید بیعت کرنے اور شرپسندوں اور بلوائیوں کے خلاف اظہار نفرت و بیزاری کیلئے انقلاب اسکوائر کی جانب مارچ کریں گے اور تہران کی فضا آج ایک بار پھر امریکہ مردہ باد ،اسرائیل مردہ باد، شرپسند اور بلوائی مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے گی۔

واضح رہے کہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد عوام نے پر امن احتجاج کیا لیکن اغیار سے وابستہ بلوائی عناصر نے عوام کے ان پر امن احتجاج کو تشدد میں تبدیل اورمنحرف کرکے بہت سے عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس کے بعد ایرانی عوام نے مختلف شہروں بشمول ایلام، آبادان، بروجرد، مشہد، زاہدان، ماشہر، شہرری، دامغان، شوش، خرمشہراور دماوند میں سڑکوں پر آکر پرامن مظاہروں کے ذریعے بدامنی اور تشدد پھیلانے والے اغیار کے ایجنٹوں اور شرپسند عناصر کے اقدامات کی شدید مذمت کی اورامریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور اسلامی انقلاب ، انقلابی اقدار، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here