چنئی: ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف سنیچر کو شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ جیتنے کی ضرورت ہوگی تاکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا جاسکے۔
ہندوستان چنئی میں پہلا ٹیسٹ 227 رنز کے بڑے فرق سے ہار گیا اور ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فہرست میں پہلے سے چوتھے نمبر پر کھسک گیا تھا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے مقام سے پہلے مقام پر پہنچ گئی تھی۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم انڈیا کو اب فائنل میں پہنچنے کے لئے چار میچوں کی سیریز میں 2-1 یا 3-1 سے جیتنے کی ضرورت ہے جبکہ انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لئے 3-1 ، 3-0 یا 4۔0 کی ضرورت ہے۔ اگر یہ سیریز ڈرارہتی ہے تو آسٹریلیا فائنل میں پہنچ جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا فائنل میں جگہ یقینی ہوچکا ہے۔
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 578 رنز بنا کر ہندوستان پر دباؤ ڈالا تھا تاکہ وراٹ کی ٹیم آخر تک ابھر نہ سکے اور میچ کے پانچویں اور آخری دن 420 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 192 رنز تک پہنچا۔ ہندوستان کو نہ صرف اپنی بیٹنگ میں بہتری لانی ہوگی بلکہ چنئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی گیندبازی میں نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا۔
ہندوستان کو انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر بھی قابو پانا ہوگا جنھوں نے آخری تین ٹیسٹ میں 228 ، 186 اور 218 رنز سمیت مجموعی طور سے 684 رنز بنائے ہیں۔
ہندوستان کی پہلی اننگز میں چیتشور پجارا نے 73 ، رشبھ پنت نے 91 اور واشنگٹن سندر نے ناٹ آؤٹ 85 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں اوپنر شبھمن گل نے 50 اور کپتان وراٹ کوہلی نے 72 رنز بنائے۔ گیندبازی کے نقطہ نظر سے آف اسپنر روی چندرن اشون نے 61 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔
فائنل میں پہنچنے کے لئے ٹیم انڈیا کو جیت کی ضرورت- Team India needs to win to reach the final
Also read