تارک راما راو میں وزیراعلی بننے کی تما م تر صلاحیت موجود:صدرنشین تلنگانہ کونسل

0
85

حیدرآباد:  تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو وزیراعلی بننے کی تمام تر صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے آج صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے تارک راما راو کی کافی ستائش کی جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ تارک راما راو کو وزیراعلی بنانے کے سلسلہ میں حکمران جماعت ٹی آرایس میں کیا بات چیت ہورہی ہے وہ اس سے واقف نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کسی نے بھی ان کو حلقہ اسمبلی ناگرجناساگر سے مقابلہ کرنے کے بارے میں نہیں کہا ہے تاہم انہوں نے کہاکہ اگر اس حلقہ پر اتفاق رائے کے ذریعہ امیدوار کا انتخاب ہوتا ہے تو بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاست میں استعمال ہونے والی زبان نامناسب ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here