مشہور اداکار اور سابق ممبر پارلیمنٹ تپس پال کا انتقال

0
153

ممبئی، 18 فروری (یواین آئی) بنگالی فلموں کے مشہور اداکار اور سابق ممبر پارلیمنٹ تپس پال کا منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 61 سال کے تھے۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹر پال کچھ دنوں پہلے ممبئی گئے تھے۔ وہ کسی عارضہ میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے انہیں 28 جنوری 2020 کو باندرہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج علی الصبح تین بجکر 35 منٹ پر انہوں نے آخری سانس لی۔
ان کی فیملی ذرائع کے مطابق یکم فروری کو مسٹر پال کی حالت کافی خراب ہو گئی تھی اور اس کے بعد سے ہی انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
مسٹر پال سال 2009 میں لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر کرشنا نگر لوک سبھا سیٹ سے الیکشن جیت کر ممبر پارلیمنٹ بھی بنے تھے۔ ’دادر کیرتی‘،’ بھالوسابا بھالوسابا‘، ’پربت پريا ‘ اور ’صاحب‘ ان کی مشہور فلمیں تھیں۔
انہوں نے ہندی فلم ’ابودھ‘ میں مادھوری دکشت کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here