نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے بعد ملزم فرار

0
180

اٹاوہ: ضلع کے تھانہ بڑرئی علاقہ کے ایک موضع میں نابالغ ۱۵سالہ لڑکی کی عصمت دری گذشتہ رات ایک نوجوان نے کی۔پولیس نے اس بارے میں ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی کی تحریر کے مطابق عصمت دری اور پاسکو ایکٹ میں معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح ہوکہ گذشتہ رات لڑکی کی ماں اور اس کابھائی گاؤں میں ہی کسی کی تیرہی میں کھاناکھانے کیلئے گئے ہوئے تھے۔اس وقت لڑکی گھرمیں تنہاتھی۔

اس حالت کا فائدہ اٹھاکر گاؤں کاہی ایک نوجوان گھرمیں گھس آیااور لڑکی کی عصمت دری کی۔لڑکی کے والد کاکچھ دنوں قبل ہی انتقال ہوگیاتھا۔ایسی حالت میں اس کے پاس جوتھوڑی بہت زمین ہے اسی پرماں بیٹی کھیتی کرتی ہیں اور گاؤں میں مزدوری کرکے اپنے کنبہ کی پرورش کرتی ہیں۔جبکہ ملزم حلوائی کاکام کرتاہے۔

بڑرئی تھانہ کے ایس اودویش شکلانے بتایاکہ متاثرہ لڑکی کی تحریر پرمعاملہ عصمت دری اور پاسکو ایکٹ کا درج کرلیاگیاہے اور ملزم کو جلد ہی گرفتار کرکے قانون کے شکنجہ میں لے لیاجائے گا۔

اسکے لئے تفتیش کنندہ داروغہ کی رہنمائی میں تین ٹیمیں تشکیل کردی گئی ہیں جو ملزم کے عزیز واقارب کے ٹھکانوں پردبش دے کر ملزم کو جلد ہی گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کردیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here