افغانستان میں خود کش بم دھماکے میں 30 طلبا ہلاک

0
99

کابل: افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاؤس سے اس وقت ٹکرا دیا جب وہاں مسافر روزہ افطار کر رہے تھے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں خود کش بم دھماکے میں 30 طلبا ہلاک

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاؤس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر طلبا تھے جو یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ دینے آئے تھے۔


خودکش دھماکے سے گیسٹ ہاؤس کی عمارت زمین بوس ہوگئی اور مسافر ملنے تلے دب گئے۔ مسافروں میں زیادہ تر طلبا تھے جب کہ کچھ سیکیورٹی اہلکار بھی وہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


ٹرک کے ڈرائیور نے اندر داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ایک این جی او سے تعلق رکھتا ہے اور طلبا کے لیے سامان لایا ہے۔ اندر داخل ہوتے ہی ٹرک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

خودکش دھماکا اُس وقت کیا گیا جب گیسٹ ہاؤس میں طلبا افطار کر رہے تھے۔ خودکش دھماکے کا شکار ہونے والا یہ سرکاری مہمان خانہ غربا، مسافروں اور طلبا کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here