تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے خلاف پی جی کالج سکندرآبادکے طلبہ کا دھرنا- Students of PG College Secunderabad protest against closure of educational institutions

0
167

حیدرآباد۔:  کورونا کی روک تھام کے نام پر تعلیمی اداروں اورہاسٹلس کو بند کرنے کے فیصلہ کے خلاف تلنگانہ کے سکندرآباد میں طلبہ نے پی جی کالج سکندرآباد کے سامنے دھرنادیا۔ان طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کردھرنا دیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ان طلبہ نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر بند تعلیمی اداروں کو کھولاجائے۔سڑک کے بیچوں بیچ دیئے گئے اس دھرنے کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ان طلبہ نے کہاکہ ہاسٹلس کو بند کرنے سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کلاسس کے نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعلیم متاثرہورہی ہے۔طلبہ نے ان کے ساتھ انصاف کرنے کامطالبہ کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here