Friday, April 26, 2024
spot_img
HomeMarqueeپونے ٹیسٹ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

پونے ٹیسٹ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 137 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پونے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 326 رنز کے خسارے کا سامنا تھا اور چوتھے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقہ کے بلے باز ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے۔

پہلی وکٹ صفر پر گری جب ایشانت شرما نے میکرم کو آوٹ کیا جس کے بعد 21 کے اسکور پر دوسری وکٹ گری تاہم تیسری وکٹ کی شراکت میں ایلگر نے کپتان ڈیوپلیسی کے ساتھ مل کر اسکور کو 70 رنز تک پہنچایا۔

کپتان ڈیوپلیسی اس شراکت میں صرف 5 رنز بناسکے، چوتھی وکٹ ڈین ایلگری کی صورت صرف ایک رن کے فرق سے گری اور وہ دو رنز کے فرق سے نصف سنچری مکمل نہ کرپائے۔

بووما 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقہ کا اسکور 125 رنز تھا جبکہ کوئنٹن ڈی کوک 5 رنز بنا کر پہلے ہی پویلین لوٹ چکے تھے۔

ورنن فلینڈر 37 اور پہلی اننگز میں 70 رنز بنانے والے مہاراج نے 22 رنز کا اضافہ کیا اور مشکلات سے دوچار ٹیم کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ میں ایک اننگز اور 137 رنز کے مارجن سے شکست کھا کر سیریز بھی گنوا بیٹھی۔

بھارت نے اس سیریز میں کامیابی کے ساتھ مسلسل 11 ہوم سیریز میں فتوحات کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

یادیو اور جدیجا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ایشون نے 2، ایشانت شرما اور محمد شامی نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویرات کوہلی کو پہلی اننگز میں شان دار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارت نے پہلی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 203 رنز سے شکست دی تھی اور اب دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کھیلی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular