شوپیاں اور بڈگام میں مسلح جھڑپوں میں ایک ایس پی او ہلاک

0
126

سری نگر، 19 فروری : وادی کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں اور وسطی ضلع بڈگام میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو دو الگ الگ جگہوں پر ہونے والی مسلح جھڑپوں میں تین جنگجو اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او ہلاک جبکہ پولیس کا ایک کانسٹیبل زخمی ہوا ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک دونوں جگہوں پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے بادی گام میں ہونے والی مسلح جھڑپ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ پارٹی نے علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر گذشتہ شام دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا کہ بادی گام میں مسلح جھڑپ کی جگہ سے دو اے کے رائفلیں اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے۔

دریں اثنا ضلع بڈگام کے بیروہ میں جاری مسلح جھڑپ کے دوران جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او ہلاک جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے مہلوک ایس پی او کی شناخت محمد الطاف اور زخمی کانسٹیبل کی شناخت منظور احمد کے طور پر ظاہر کی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here