اسپائیڈرمین‘ سیریز کی پہلی اینیمیٹڈ فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان

0
208

شہرت یافتہ سائنس فکشن سپر ہیرو فلم سیریز ’اسپائیڈر مین‘ کے یوں تو متعدد سیکوئل اور سیریز بن چکی ہیں، تاہم گزشتہ برس اس سیریز کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ریلیز کی گئی تھی۔

’اسپائیڈر مین‘ سیریز کی گزشتہ برس ریلیز کی گئی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’اسپائیڈر مین: ان ٹو دی اسپائیڈر ورس‘ نے جہاں ریکارڈ کمائی کی تھی، وہیں فلم آسکر ایوارڈ جیتنے میں بھی کامیاب گئی تھی۔

’اسپائیڈر مین: ان ٹو دی اسپائیڈر ورس‘ کو اینمیٹڈ فلم کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا اور فلم نے دنیا بھر سے 45 ارب روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔

یہ خیال تو پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ اس کا سیکوئل بنایا جائے گا، تاہم اب کمپنی نے اس کی تصدیق بھی کردی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق فلم پروڈکشن ہاؤس ’سونی‘ اور ’ماررول‘ نے ’اسپائیڈر مین: ان ٹو دی اسپائیڈر ورس‘ کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کردی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سیکوئل فلم کی ہدایت کاری کون دے گا، تاہم 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم کی ہدایت کاری پیٹر ریمزے، رودنی روتھمین اورباب پرسیچیٹی نے دی تھی۔

’اسپائیڈر مین‘ سیریز کی اس پہلی اینیمیٹڈ فلم کی کہانی بھی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم جیسی رکھی گئی تھی، جس میں پیٹر پارکر نامی بچے کو مختلف صلاحیتوں کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔

پیٹر پارکر نامی بچے نے ہی اسپائیڈر مین کا کردار ادا کیا تھا جو کسی مکڑی کی طرح بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں کے اندر چڑھ جاتا ہے۔

فلم میں مختلف صلاحیتوں کے مالک بچے کو متعدد برائیوں اور خراب لوگوں کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اب اسی فلم کا سیکوئل بھی بنایا جائے گا، جس کی کہانی ممکنہ طور پر وہیں سے شروع کی جائے گی جہاں پر پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here