Tuesday, March 24, 2026
spot_img
HomeMarqueeراجستھان میں درجہ حرارت کے بڑھنے سے شدید سردی سے قدرے راحت

راجستھان میں درجہ حرارت کے بڑھنے سے شدید سردی سے قدرے راحت

جے پور: راجستھان میں موسم میں آئی تبدیلی کے باعث کئی مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں دو سے پانچ ڈگری کا اضافہ ہونے سے شدید سردی سے قدرے راحت محسوس کی گئی لیکن ضلع سیکر کے فتح پور اور چورو میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے سے وہاں سخت سردی سے کوئی راحت نہیں ملی۔
ریاست میں فتح پورنقطہ انجماد سے دو ڈگری سیلسیس نیچے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ سب سے سرد ترین مقام رہا، لیکن وہاں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں دو ڈگری کا اضافہ ہوا۔ فتح پور میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے چار ڈگری نیچے رہا تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چورو بھی کافی سرد مقام رہا اور جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ۔ چورو میں کم سے کم درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح ماؤنٹ ابو میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری کے اضافے کے ساتھ نقطہ انجماد پررہا ۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد اور اس سے نیچے رہنے سے اس میں اضافے کے باوجود سردی میں کوئی راحت نہیں مل پائی ۔
موسم میں تبدیلی آنے کی وجہ سے صبح سے زیادہ تر مقامات پر ہلکے بادل چھائے رہےاور اس سے پوری دھوپ میں نہیں کھلی ۔ ریاست میں جھنجھنو کے پیلانی میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ، شری گنگانگر میں 2.4 ، پالی میں 3.8 ، ٹونک کے بن ستھلی میں 4.5 ، بوندی میں 4.6 ، بیکانیر میں 4.8 ، جیسلمیر اور سیکر میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔ راجدھاری جے پور میں کم سے کم درجہ حرارت 8.7 سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجمیر میں 6.6 ، بھیلواڑہ 6.6 ، ادھے پور 7.6 ، سوئی مادھو پور 7.6 ، چتوڑگڑھ 7.7 ، کوٹہ 7.8 ، باڑمیر 8.5 اور جودھ پور 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت درج کیا گیا ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular