مڈھ بھیڑ میں اسمگلر۔پولیس زخمی- Smuggler-police injured in crowd

0
126

Smuggler-police injured in crowd

بارہ بنکی:  اترپردیش کی راجدھانی لکھنو سے منسلک ضلع بارہ بنکی میں پولیس اوربین ریاستی مارفین اسمگلر کے درمیان ہوئی مڈھ بھیڑ میں ایک پولیس اہلکار اور ایک مارفین اسمگلر زخمی ہوگئے جبکہ ان اسمگلر کا دیگر ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے دونوں زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے جبکہ فرار اسمگلر کو تلاش کررہی ہے۔ ایس پی یمنا پرساد نے آج یہاں کہا کہ کل دیر رات مخبر نے بتایا کہ کچھ بدمعاش زید پور صفدرگنج شاہراہ پر موجود ہیں۔ پولیس نے گھیرا بنی کر کے جب موٹر سائیکل روکنی چاہئے تو بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی جس میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا۔ جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بدمعاشوں کی گولی سے ایک سپاہی بھی زخمی ہوا ہے۔ بارہ بنکی بین الاقوامی طور پر مارفین کے لئے کافی مشہور ہے اور یہاں سے ملک کے کونے کونے میں مارفین کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here