یوگی حکومت کورونا کے غلط اعدادو شمار دے رہی ہے : پرینکا

0
145

نئی دہلی،8 اپریل : کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر کورونا کے خلاف غیر ذمہ داری سے کام کرنے اور کورونا سے ہونے والی اموات کے غلط اعدادو شمار دینے کا الزام لگایا ہے

یوگی حکومت کورونا کے غلط اعدادو شمار دے رہی ہے : پرینکا

محترمہ واڈرا نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا،’’میڈیا رپورٹوں کے مطابق یوپی کے وزیراعلی کورونا متاثر افراد کے رابطے میں آنے کے بعد بھی ریلیوں میں جارہے ہیں۔ ان کا دفتر کووڈ سے ہونے والی اموات کے غلط اعدادو شمار دے رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کورونا سے ہونے والی اموات کے سلسلے میں حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا۔’’خبروں کے مطابق لکھنؤ کے شمشان گھاٹ اور اسپتالوں میں لمبی ویٹنگ ہے۔ لوگوں میں دہشت ہے۔ جن کا کام جواب دہی اور شفافیت کا ہے وہ خود غیر ذمہ دار ثابت ہورہے ہیں۔ بحران کے وقت رہنماؤں کو سچ اور صحیح برتاؤ کی مثال پیش کرنی چاہئے تاکہ لوگ ان پر بھروسہ کر سکیں۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ لکھنؤ میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں اور بیکنٹھ دھان شمشان گھاٹ پر ہر روز ایمبولینس کی لائن لگی رہتی ہے ۔ لوگوں کو آخری رسومات ادا کرنے کےلئے ٹوکن لینے پڑ رہے ہیں۔ ریاست میں چھ ہزار نئے کورونا مریض ملے ہیں اور ہر دن 40 لوگوں کی موت ہورہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here