اسرائیل میں سیاسی بحران بدستورجاری

0
106

اسرائیل میں نام نہاد پارلیمانی انتخابات کے سامنے آنے والے نتائج کے بعد بھی اس ملک میں جاری سیاسی بحران بدستور جاری ہے۔

اسرائیل میں سیاسی بحران بدستورجاری

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق کل رات سامنے آنے والے حتمی نتائج کے بعد بن یامین نیتن یاہو کی حامی جماعتوں نے 52 جبکہ او اپوزیشن کی جماعتوں نے 57 نشستیں حاصل کیں۔ اس طرح کسی بھی اتحاد کے پاس حکومت بنانے کیلئے در کار 61 نشتیں نہیں ہیں اور اس طرح ایک بار پھر نئے انتخابات ہونے کا امکان بہت زیادہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی پارلیمنٹ (کنسٹ) کی 120 نشستیں ہیں اور حکومت بنانے کیلئے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

گزشتہ 4 سال کے دوران اسرائیل میں 4 پارلیمانی انتخابات ہوئے تاہم ان انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی البتہ انتخابات کے موقع پر نیتن یاہو نے اکثریت حاصل کرنے کا دعوی کیا تھا جو اس بار بھی جھوٹا دعوی ثابت ہوا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here