سعودی حکومت نے اپنے شہریوں پر پاکستانی خواتین سے شادی پر پابندی لگادی

0
226

سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں پر پاکستان سمیت 4 ممالک کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی لگادی۔

سعودی حکومت نے اپنے شہریوں پر پاکستانی خواتین سے شادی پر پابندی لگادی

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جن ممالک کی خواتین سے شادی پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان کے علاوہ دیگر دو مسلمان ممالک بنگلہ دیش اور چاڈ جبکہ ایک غیر مسلم ملک میانمار شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ سعودی مردوں کی غیرملکی خواتین سے شادی کے بڑھتے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے گیا گیا ہے۔

غیر ملکی خاتون سے شادی کے خواہشمند سعودی مرد کو شادی سے قبل متعلقہ حکام سے اجازت لینی ہوگی اور ضابطے کے مطابق اپنی درخواست جمع کرنی ہوگی۔ اسی طرح اب مطلقہ سعودی مرد طلاق کے 6 ماہ تک شادی کی درخواست نہیں دے سکتا۔

شادی کی درخواست دینے والا شخص 25 سال سے زائد ہونا چاہیے اور اس کے تمام شناختی دستاویزات ڈسٹرکٹ میئر سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں۔

اسی طرح اگر کوئی شخص پہلے سے ہی شادی شدہ ہے تو اسے اپنی درخواست کے ساتھ میڈیکل دستاویزات لگانی ہوں گی جس سے واضح ہو کہ اس کی پہلی اہلیہ معذور ہے یا پھر اسے کوئی دائمی مرض لاحق ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here