کسانوں کے ہر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرینگے مودی

0
109

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا موسم کی غیر یقینی صورتحال سے وابستہ خطرات کو کم کرکے محنت کش کسانوں کے معاشی مفادات کے تحفظ میں مسلسل اہم کردار ادا کررہی ہے۔ کروڑوں کسان آج اس بیمہ اسکیم سے فائدے اٹھا رہے ہیں۔

کسانوں کے ہر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرینگے مودی

مسٹر نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے نینی تال سے تعلق رکھنے والے کسان کھیما نند کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ “حکومت کے ذریعہ زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری لانے اور ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر آپ کے قیمتی خیالات پر آپ کاشکریہ۔ اس طرح کے پیغامات مجھے ملک کی خدمت میں پورے دل و جان سے مصروف رہنے کے لئے نئی توانائی فراہم کرتے ہیں”۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے خط میں لکھا ہے کہ “پچھلے پانچ سالوں میں، بڑے پیمانے پر کوریج اور دعوے کے تصفیے کے شفاف عمل کے ذریعے، یہ اسکیم کسانوں کے تئيں ہمارے عزم اور پختہ ارادوں کی ایک اہم مثال کے طور پر سامنے آئی ہے۔ آج، بیج سے لے کر بازار تک، کسان بھائیوں اور بہنوں کے ہر چھوٹے بڑے مسئلے کو حل کرنے اور کسان کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں”۔

اپنے پیغام میں کسان کھیمانند د نے وزیر اعظم کو فصل بیمہ یوجنا کے پانچ سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اسی دوران ، کھیمانندنے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مختلف فلاحی منصوبوں کے ذریعے شہریوں کی خوشحالی اور قوم کی ترقی کے لئے مستقل کوششیں کررہی ہیں۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں

کسانوں کا عزم اور جذبہ ہمارے لئے ترغیب کا ذریعہ ہیں: مودی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here