گھنٹہ گھر اور اجریاؤں میں سی اےاے-این آر سی کے خلاف تحریک ۱٩ویں دن جاری

0
86

لکھنؤ: شہریت ترمیمی ایکٹ( سی اے اے ) اور مجوزہ قومی شہریت رجسٹر (این آر سی)کی مخالفت میں حسین آباد واقع گھنٹہ گھر اور گومتی نگر کےا جریاؤں واقع درگاہ کیمپس میں خواتین کی تحریک دوشنبہ کو بھی جاری رہی۔ حسین آباد واقع گھنٹہ گھر پر مسلسل ۱۸ویں دن اور گومتی نگر اجریاؤں درگاہ کیمپس میں مسلسل ۱۵ویں دن عورتوںنے تحریک کے ذریعہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کی۔

گھنٹہ گھر میدان میں خواتین نے نعرے بازی کرتے ہوئے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کی۔ تحریک چلارہی عورتوںکو خطاب کرتے ہوئے خواتین نے کہاکہ آئین مخالف قانون کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آئین سب کو مساوات کا حق دیتا ہے اوریہ قانون آئین مخالف ہے۔ عورتوںنے کہاکہ ہماری تحریک اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک قانون واپس نہیں ہوگا۔ عورتوںنے کہاکہ جتنا ظلم کرنا ہے کرلو ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ وہیں شام ہونے کے ساتھ ہی تحریک چلارہی عورتوںکی تعداد میں اضافہ ہونے لگا جو دیر رات تک جاری رہا۔
خواتین کی حمایت میں دہلی سے آئے سوامی آچاریہ نند جی نے کہاکہ شہریت قانون مذہب کی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور مذہبی تفریق کے ذریعہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حکومت جب تک شہریت قانون کو واپس نہیں لے لیتی ہے ہمارا یہ احتجاج جاری رہنا چاہئے۔ وہیں انڈین نیشنل لیگ کے حاجی فہیم صدیقی اور راشٹریہ بھاگیداری آندولن کے کنوینر پی سی کریل، ڈی کے یادو نے بھی خواتین کی حمایت کی۔

ہندوستانی عوام پارٹی نے دیا دھرنا:-ہندوستانی عوام پارٹی نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں قومی صدر مولانا محمد احمد صفوی کی صدارت میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں  کے ساتھ حضرت گنج پارک میں دھرنا ومظاہرہ کیا۔ اس موقع پر خصوصی طور سے ہتیش کمار، ندی، اروند، ترنم جہاں، شمشاد خان وغیرہ موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here