شیوسینا سپریم کورٹ میں پیچھے ہٹی

0
168

نئی دہلی،مہاراشٹر میں حالیہ سیاسی واقعات کے درمیان شیوسینا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں معاملہ کاخاص طور سے ذکر نہیں کیا۔
مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے بارے میں فیصلہ کو لے کر کچھ اضافی مہلت نہ دیئے جانے کے گورنر کے فیصلہ کے خلاف شیوسینا کو آج صبح عدالت میں معاملہ پیش کر کے خاص طور سے ذکر کرنا تھا، لیکن ریاست میں صدر راج لگائے جانے کے بعد پارٹی معاملہ کا خاص طور سے ذکر کرنے سے پیچھے ہٹ گئی۔

شیوسینا کے وکیل سنیل فرنانڈیز نے یہاں بتایا کہ کل رات ریاست میں لگائے گئے صدر راج کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
قابل غور ہے کہ شیوسینا نے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے بارے میں فیصلہ کو لے کر کچھ اضافی مہلت نہیں دئیے جانے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف کل عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

شیوسینا نے معاملہ کی فوری سماعت کی بھی کورٹ سے درخواست کی تھی۔عرضی میں مہاراشٹر حکومت کے علاوہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو بھی پارٹی بنایا گیا تھا۔

شیوسینا نے مانگ کی تھی کہ انہیں این سی پی اور کانگریس سے حمایت کا خط لینے کے لئے تین دن کا وقت دیا جائے۔
درخواست میں الزام لگایا ہے کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ این سی پی نے الزام لگایا ہے کہ اسے حکومت بنانے کے لئے ضروری وقت نہیں دیا۔ گورنر نے جہاں بی جے پی کو حمایت حاصل کرنے کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیا، وہیں شیو سینا کو محض 24 گھنٹے ملے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here