شیوراج نے دیانند سرسوتی کو ان کی سالگرہ پر یاد کیا

0
206

بھوپال ، 12 فروری : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آریہ سماج کے بانی اور عظیم سنت سوامی دیانند سرسوتی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر چوہان نے کہا کہ آریہ سماج کے مبلغ اور ایک عظیم اصلاح پسند مہارشی سوامی دیانند سرسوتی کی سالگرہ پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ مذہبی اور معاشرتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ لوگوں میں’ سودیشی‘ کا جذبہ پیدا کرنے والے سوامی دیا نند سرسوتی کا ہندوستانی سماج میں اہم تعاون ہے ۔

مسٹر چوہان کے ساتھ ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی سوامی دیانند سرسوتی کی سالگرہ پر سلام پیش کیا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here