ماسکو،12 مارچ : روس کے دوردراز جزیرہ کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
گزشتہ روز یہ اطلاع روس کی اکیڈمی آف سائنسز (جی ایس آر) کے جیو فزیکل سروے کی علاقائی برانچ نے دی۔ جی ایس آر نے اطلاع دی ہے کہ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 درج کی گئی ہے۔
جی ایس – آر اے ایس مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کامچٹکا بستی سے 99 کلومیٹر (60 میل سے زیادہ) دور سطح زمین سے 43 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
وزارت ایمرجنسی کے علاقائی محکمہ کے ترجمان نے کہا ’’رہائشی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کیے گئے اور سونامی کی وارننگ بھی نہیں دی گئی ہے‘‘
Also read