مغربی بنگال میں ساتویں مرحلےکی ووٹنگ شروع

0
119

کولکاتہ، 26 اپریل: مغربی بنگال میں 294 نشستوں کے لئے آٹھ مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں پیر کی صبح 34 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا آغاز ہوا۔

ساتویں مرحلے کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے شروع ہوئی۔ اس دوران مرشد آباد سمیت ریاست کے دیگر تمام پولنگ بوتھوں کے باہر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں ، جو اپنے ووٹ ڈالنے کے منتظر تھے۔ ریاست کے تمام پولنگ بوتھوں پر کورونا پروٹوکول پرعمل کیاجارہا ہے۔

ریاست میں ساتویں مرحلے کے پولنگ کا آغاز آج صبح پانچ اضلاع اور 34 اسمبلی نشستوں پر ہوا۔ جن پانچ اضلاع میں ووٹنگ جاری ہے ان میں مالدہ پارٹ۔ ون ، کولکتہ جنوبی ، مرشد آباد پارٹ 1 ، مغربی وردھمان اورجنوبی دیناج پور شامل ہیں۔ بنگال کے ساتویں مرحلے میں کل 34 نشستوں پر 37 خواتین امیدواروں سمیت کل 268 امیدوار کی قسمت داؤ پرلگی ہوئی ہیں۔ اس سے قبل اس مرحلے میں 36 نشستوں پر انتخابات ہونے تھے ، جن میں سے شمشیر گنج اور جانگی پور کے علاقوں کے امیداوروں کے انتقال کے باعث 34 نشستوں پر انتخاب ہورہے ہیں ۔

اسے بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں ریلیوں پر پابندی عائد کردی

بنگال عوام سےمودی نے ریکارڈ ووٹنگ کی اپیل کی

راہل گاندھی کو سیاح قرار دیتے ہوئےامت شاہ نے این آر سی کے نفاذ کا اشارہ دیا

شمشیر گنج اورجانگی پور اسمبلی حلقوں کے لئے الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اب ان دونوں جگہوں پر 16 مئی کو انتخابات ہوں گے اور انتخابی عمل کا مکمل عمل 21 مئی تک مکمل ہوجائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here