نئی دہلی، 12 مئی : مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے بدھ کے روز عالمی یوم نرس پر نرسوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ عالمی وبا کے دوران دنیا کی دیکھ ریکھ کرنے میں ان کی جدوجہد قابل ستائش ہے ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا،’کورونا دور میں پوری دنیا کے عوام کی صحت کی دیکھ ریکھ کے لیے کوشاں نرسوں کا شکریہ‘ انہوں نے مزید کہا،’پیشہ واریت، ہنر اور بے لوث جذبہ خدمت سے مریضوں کی دیکھ ریکھ میں آپ کا عزم قابل تحریک ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ عالمی یوم نرس ہم سبھی کے لیے جدید نرسنگ بانی فلورنس نائیٹِنگیل کی زندگی سے سبق لینے کا دن ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی مریضوں کی خدمت میں لگا دیا۔
قابل ذکر ہے کہ جدید نرسنگ کے کلیدی ارکان کے قیام میں اپنی حصہ داری کرنے والی معروف نرس فلورنس نائیٹِنگل کی یوم پیدائش 12 مئی کے موقع پر پوری دنیا میں عالمی یوم نرس منایا جاتا ہے۔