سینیٹ نے ٹرمپ کو کیپیٹل ہل فسادات بھڑکانے کے الزام سے بری کردیا

0
95

واشنگٹن ، 14 فروری امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر تشدد کے سلسلے میں ’بغاوت پر اکسانے‘ کے الزام سے بری کردیا ہے-

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں پانچ دن کے مواخذے کے مقدمے کی سماعت کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بری کردیا گیا۔ ووٹنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں 43 ووٹ ڈالے گئے ، جبکہ 57 سینیٹرز نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔

ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کے لئے ایوان میں دوتہائی ارکان کی حمایت ضروری تھی۔ ڈیموکریٹس کی طرف سے عائد کردہ یہ قرارداد دو تہائی ممبروں کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے گر گئی۔
خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ واحد امریکی صدر ہیں جنھوں نے عہدے پر رہتے ہوئے دو بار مواخذے کا سامنا کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here