ایس ڈی ایم راکیش کمار و ایم ایل اے برجیش سنگھ نیمیلہ گیٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا- SDM Rakesh Kumar and MLA Brijesh Singh review the construction work of Namila Gate

0
152

SDM Rakesh Kumar and MLA Brijesh Singh review the construction work of Namila Gate

دیوبند:  دیوبند اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ اور ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار نے جی ٹی روڑ پر واقع زیر تعمیر ترپور ماں بالا سندری دیوی میلہ گیٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور نگر پالیکا افسران کو نو راتری تہوار سے قبل تعمیراتی کام کو مکمل کرانے کی ہدایت دی ۔واضح ہو کہ گزشتہ کی سالوں سے میلہ گیٹ کا تعمیری کام رکا ہوا تھا جس کے لئے بھگوا تنظیموں کے عہدہ داران اور علاقہ کے لوگ نگر پالیکا سے میلہ گیٹ کے تعمیراتی کام کو مکمل کرانے کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے تھے ۔سماجی تنظیم اتر پردیش چھتریہ مہاسبھا کے بانی و سرپرست ڈاکٹر بی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے میلہ گیٹ کی تعمیر وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ نگر پالیکا پریشد دیوبند کی انتظامیہ نے اپریل ماہ میں ہونے والے میلہ سے پہلے گیٹ کی تعمیر مکمل ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی جسے آج تک پورا نہیں کیا گیا ہے جس کے سبب مندر میں آنے والے عقیدت مندوں کو پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ مقامی ایم ایل اے اور ایس ڈی ایم راکیش کمار کے میلہ گیٹ پر پہنچ کر افسران کو احکامات جاری کرنے سے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے امید ہے کہ نوراتری سے قبل میلہ گیٹ کی تعمیر مکمل ہو جائیگی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here