آئی این ایکس میڈیا: سی بی آئی کی جانب سے درج معاملہ میں چدمبرم کو ضمانت

0
235

نئی دہلی، 22 اکتوبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اور سینئر کانگریسی لیڈر پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا کرپشن معاملہ میں سی بی آئی کی جانب سے درج کیس میں ضمانت دے دی ہے۔

مسٹر چدمبرم اس کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے کیونکہ وہ اس میڈیا گروپ سے متعلق کالے دھن کو سفید بنانے (منی لانڈرنگ) کے ایک اور معاملہ میں 24 اکتوبر تک ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ) کی حراست میں ہیں۔

جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی بنچ نے منگل کو پی چدمبرم کو ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا’’درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی دوسرے معاملہ میں گرفتار نہ ہو‘‘۔خیال رہے سابق وزیر خزانہ نے دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ میں اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر مؤثر ہو جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here