Wednesday, March 25, 2026
spot_img
HomeSliderسعودی عرب میں'فائزر' ویکسین لگوانے کی منظوری

سعودی عرب میں’فائزر’ ویکسین لگوانے کی منظوری

سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں بزرگ شہریوں کو کرونا ویکسین لگوانے کے بعد کم عمرا فراد کو بھی کرونا ویکسین لگوانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ امریکی کپنی ‘فائزر’ کی تیار کردہ ویکسین کو مملکت میں 16 سال کی عمر کے افراد کو لگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں'فائزر' ویکسین لگوانے کی منظوری

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ‘فائزر ۔ بایونٹیک’ ویکسین کو 16 سال کی عمر میں جب کہ آسٹرازینیکا ۔ آکسفورڈ کو 18 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کو لگوانے کی منظوری دی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں دی جانے والی تمام ویکسینیں محفوظ ہیں اور یہ ‘کوویڈ 19’ کے اثرات کے خلاف جسم میں قوت مدافعت پیدا کرنے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ اب تک مملکت میں 30 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ مملکت میں کرونا ویکسین لگوانے کے لیے 5 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب میں ملازمتوں کے لیے کفیل نظام

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں کئی وزارتی ملازمین گرفتار

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular