سنبھل مشن اسکول میں نگر سدھار کمیٹی کے زیر اہتمام کسان تقریب کا انعقاد- Sanbhal Mission School organized a farmers’ event under the auspices of Nagar Sudhar Committee

0
133

 

Sanbhal Mission School organized a farmers' event under the auspices of Nagar Sudhar Committee

سنبھل نگر سدھار کمیٹی کے زیر اہتمام شہر کے معروف تعلیمی ادارہ مشن انٹر نیشنل اکیڈمی کے احاطہ میں ایک کسان تقریب منعقد ہوئی جس میںکھانے پینے کی اشیاء میں زہریلے جراثیم سے تحفظ کی طرف توجہ دلائی گئی ملک کے معروف سائنسی محقق رگھو ونش پانڈے نے کہا کہ انسانی زندگی بے حد انمول ہے اس کی حفاظت کریں انھوں نے کسانون سے کہا کہ وہ اپنی کھیتی کے وقت ایسے کھاد کا استعمال ہر گز نہ کریں جس مٰن ایسے کیمکل موجود ہوتے ہیں جو زہر بنانے کا کام کرتے ہیں انھوں نے بتایا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے اس دور میں کس طرح انسانی زندگی سے کھلواڑ کای جارہا ہے ہماری ذہنیت تاجرانہ ہوچکی ہیں جس کی وجہ ہم ہر جگہ منافع سوچتے ہیں انسانیت کو نہیں دیکھتے ، نگر سدھار کمیٹی کے صدر مشیر خان ترین نے کہا کہ اس وقت کھانے پینے کی اشیاء میں جس طرح کے جراثیم ملنے کی شکایات عام ہورہی ہیں اس سے انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ضروری ہے ہم اس سے پر ہیز کریں اور ہماری اپیل ہے کہ کھیتی سے لے کر کھانے اشیاء تیار کرنے تک صاف و شفاف اشیاء پر توجہ دیں ورنہ ہماری نسلیں مہلک بیماریوں سے بچ نہیں پائیں گی ۔اس موقع پروید ستیہ پرکاش ستوگی ، مادھو مشرا، اجے ویر سنگھ، راجپال سنگھ، سنجیو گاندھی، اجیت سنگھ، جگبیر سنگھ یادو، سوم پال ، سوم وتی، وغیرہ شریک رہے

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here