لاک ڈاؤن کے دوران جمعہ کی نماز کیلئے افسران نے کیا مختلف علاقوں کا گشت

0
141

سنبھل ایس پی یمنا پرساد نے بے ضرورت بازاروں میں جانے سے پرہیز کرنے کی اپیل

سنبھل(پی این این ) لاک ڈاؤن کے دوران جمعہ کا دن انتظامیہ کیلئے کافی فکر مندی کا ہوتا ہے انھیں شہر و اطراف میں سیکورٹی کے معقول بندوبست بھی کرنے ہوتے ہیں کل جمعہ کی تیاریوں کے لئے آج ایس بندوبست بھی کرنے ہوتے ہیں کل جمعہ کی تیاریوں کیی یمنا بندوبست بھی کرنے ہوتے ہیں کل جمعہ کی تیاریوں کے لئے ایس پی یمنا پرساد کی قیادت میں شہر میں گشت کیا گیا انھوں نے مساجد کے ذمہ داران اور امام و خطیب سے بھی ملاقات کی ، یوم جمعہ کی نماز لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختصر نمازیوں کے ساتھ ہی ادا کی جارہی ہے اور بقیہ نمازی گھروں پر ہی نماز ادا کر رہے ہیں ایسے میں اب جبکہ لاک ڈاؤن میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کردی گئی ہے بازار وغیرہ بھی کھول دئیے گئے ہیں مگر مذہبی عبادت گاہوں میں نماز کیلئے ابھی اجازت نہیں دی گئی ہے امید کی جارہی ہے کہ ۸؍ جون کے بعد اس میں نرمی دی جائے گی ، آج افسران نے گشت کے دوران حالات کا جائزہ لیا اور جگہ جگہ لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں معاون بنے رہیں احتیاط سے کام لیں ضرورت کیلئے ہی بازاروں میں جائیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here