Sunday, April 28, 2024
spot_img
HomeMarqueeاترپردیش : سنبھل میں سٹہ باز گرفتار

اترپردیش : سنبھل میں سٹہ باز گرفتار

سنبھل : اترپردیش میں سنبھل ضلع کے نخاسا تھانہ حلقہ میں کل ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین چل رہے ٹی ۲۰میچ کے دوران سٹہ لگاتے ۸لوگ گرفتار کیئے گئے۔

پولس نے آج یہاں بتایا کہ نخاسا تھانہ کے رائے ستی علاقہ میں کل رات ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین چل رہے ٹی ۲۰کے میچ میں سٹہ لگاتے وقت نعیم،امیش،ساجد،غفران، نوشاد، حافظ،عسکراور ریاض کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار لوگوں کے پاس سے دس ہزار روپئے موبائل ٹی وی، انورٹر، ڈش اور ایک رجسٹر برآمد ہواہے۔ پولس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular