غیر ملکی جماعتی افرادکی رہائی کیلئے جمعیتہ علماء کی کوششیں تیز:اسعد حقانی

0
29

( احمد رضا)

سہارنپور: ملک کے عوام میں عام رائے یہ پائی جارہی ہیکہ جب قابل احترام سپریم کورٹ نے سبھی مقامی افراد کی ر ہائی کے احکامات جاری کردئے ہیں اور پھر تبلیغی جماعت کے افراد وبا پھیلانے اور کسی بھی طرح کا مذہبی پروگرام منعقد کرنے یا اسمیں شامل ہونے کے ملزم نہی پائے گئے پھر بھی انکو جیلوں میں رکھنا کسی بھی طرح سے اچھا سلوک نہی ہے ضلع کے سیاسی لیڈران کا بھی یہی کہناہیکہ تبلیغی جماعت کے افراد کیساتھ ہمارے ضلع کی انتظامیہ اور پولیس نے جو سلوک کیاہے وہ کسی بھی صورت سے اخلاقی اورمعیاری سلوک نہی کہاجاسکتاہے صرف تبلیغی رکن ہونے کے ناطے ان افراد پر ایک ساتھ ضلع کے چار تھانوں یعنی کہ پولیس اسٹیشن دیوبند، تھانہ منڈی ، تھانہ قطب شیر اور چوتھا مقدمہ بھی مقامی تھانہ قطب شیر ہی میں کرائم نمبر ۱۰۹،۱۰ اور ۱۱۱ سن ۲۰ ا اور ۲۲۰ سن ۲۰ اور سن اور ۱۲۱ سن ۲۰ پر درج کیاگیا جس کے تحت ۵۷ جماعتی گزشتہ دوماہ سے لگاتار جیل میں پڑے ہوئے ہیں غیر ملکی جماعتی ہمارے مہمان سخت لاک ڈائون میں یہاں آنے جانے کے تمام راستہ اور ہوائی سفر بند ہونیکے نتیجہ میں پھنس گئے ایک خاص سیاسی نظریہ کے چلتے ان سبھی پر وبائی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرتے ہوئے پولیس کے ذریعہ سبھی کو جیل بھیج دیاگیا غیر ملکی جماعتیوں سے متعلق خبریں لیک ہونے پر سبھی ملکوں کے سفارتکاروں نے اپنا افسوس ظاہر کرتے ہوئے قانونی مشورہ حاصل کئے جماعتی گروپ کے سینئر وکلاء کا کہناہیکہ مقامی پولیس اورسرکاری اہلکاروں کی لاپرواہی اور بلاوجہ کی دیری سے مہمان جماعتیوں کی رہائی میں وقت لگ رہاہے لیکن ان تمام الجھنوں کے بعد بھی مولانا ارشد مدنی کی جمعیتہ سے جڑے علماء تبلیغی جماعت کے افراد کی خدمات میں کچھ بھی کثر نہی چھوڑ رہے ہیں جمعیتہ العلمائے ہند کے مقامی نائب صدر مولانا اسعد حقانی نے واضع کیاکہ انکی قومی ٹیم ملک کے مختلف علاقوں میں قید جماعت کے افراد کی جلد رہائی کیلئے لگاتار کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ملک کے بڑے قانون دانوں سے مولانا ارشد مدنی کا رابطہ قائم ہے انکی ضمانت کی تمام تر کوششیں ہر طرح سے جاری ہیں ہمارے قانونی مشیروں کی محنت سے جیل میں قید جماعتیوں کی رہائی جلد ممکن ہونے جارہی ہے اسی ضمن میں ہمارے ضلع جیل میں کافی وقت سے قید بنائے گئے سعودی عرب ،انڈونیشیا، ملیشیاء، سوڈان،مراکش، بھوٹان، تھائی لینڈ، فرانس اورکرغستان کے قریب ۵۷، تبلیغی جماعت سے جڑے افراد کے بارے میں مکمل قانونی عمل آخری مرحلہ میں ہے رہائی کبھی بھی ممکن ہے!
جمعیتہ علمائے ہند کے مقامی نائب صدر مولانا اسعد حقانی نے کل دیر شام پریس کو بتایاہیکہ سخت گرمی اور وبائی دور میں گزشتہ ہفتہ کرغستان کے سفیر اور کل صبح تھائی لینڈ کی سفیر اپنے جماعتیوں کی رہائی کیلئے یہاں پہنچے اور سینئر قانون دانوں کے ہمراہ جیل میں قیدی بنائے گئے اپنے شہریوں سے ملے اور انکو اطمینان دلایا کہ جلد ہی انکی رہائی ممکن ہوگی مولانا اسعد حقانی نے بتایا کہ انہوں نے کل پولیس چیف کو ایک مراسلہ پیش کرتے ہوئے مانگ کی کہ جماعت کے سبھی ۵۷ افراد پر جلد ہی فرد جرم عدالت میں پیش کرائیں تاکہ فرد جرم کے داخل ہونیپر سبھی کے مقدمات کا ایک بار ہی میں عدلیہ سے تصفیہ کرایاجاسکے اور جماعتیوں کو بار بار یہاں آنہ نہی پڑے مولانا اسعد نے کہاکہ جمعیتہ کی ہر ممکن کوشش ہیکہ جماعت کے سبھی کارکنان کو جلد از جلد باعزت انکے گھروں کو واپس بھیجا جائے اور سبھی پر عائد دفعات کو مکمل طور سے مسترد کرایاجائے تاکہ مستقبل میں جماعت کے افراد کو کوئی دشواری نہ آئے!سینئر قانون داں مہتاب علیخان ، سرفراز خان، شہزاد خان اور کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی اوراعلیٰ سفارتی عملہ کے افراد یہاں جماعت کے کارکنان سے ملنے اپنے اپنے وفد کے ہمراہ کئی مرتبہ جیل گئے اور جماعتیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاجبکہ غیر ملکی سفارتکار عملہ کے ارکان پولیس کے ذریعہ اپنے جماعت سے جڑے شہریوں پر لگائے گئے الزمات سے کافی پریشان اور ناخوش نظر آئے دونوں سفارت کار سینئر قانون داں چودھری جاںنثار احمد کے آفس بھی گئے اور قانونی مشورہ حاصل کیا بعد دونوں سفارتکار چودھری جانثار احمد کے ہمراہ جیل میں قید اپنے اپنے شہریوں کیلئے ضروری سامان بھی لیکر پہنچے اور انکی ہمت بڑھائی، جمعیتہ علمائے ہند کے مقامی نائب صدر مولانا اسعد حقانی نے بتایا کہ جمعیتہ کے قومی قائد ہر طرح سے چاہتے ہیں کہ غیر ملکی جماعتی جلد از جلد رہا ہوکر اپنے وطن پہنچیں اسلئے میں خد اپنے قائد مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر گزشتہ ماہ سے لگاتار جیل میں قید جماعتیوں سے رابطہ میںہوں اور اپنے یونٹ کیساتھ قانونی مشیروں سے بھی مشورہ جاری ہیں اور ضلع کے سینئر وکلا بے لوث جماعت کے کارکنان کی رہائی کیلئے کوشش میں سرگرم ہیں!
قابل ذکر ہیکہ اتر پردیش میں قابل احترام عدلیہ کے حکم سے اوردرجن سے زائد سینئر قانون دانوں کی سخت محنت کے نتیجہ میں دو سو سے زائد جماعتی افراد کی باعزت رہائی ممکن ہوسکی ہے جبکہ سیکڑوں جماعتی یوپی کے مختلف اضلاع میں آج بھی جیلوں کی سختی برداشت کرنیکو مجبور ہیں جیلوں میں کافی وقت سے قیدی بنے ہوئے ہیں جبکہ وہ سبھی بے قصور ہیں اور ویزا لیکر ہی یہاں پہنچے تھے مگر لاک ڈائون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے تبلیغی جماعت کے افراد کے ویزاکی مدت ختم ہوگئی پولیس نے ویزا مدت ختم ہونے کے جرم میں ان سبھی کو پورے ملک کے مختلف علاقوں سے پکڑکر جیلوں میں ڈال دیا لاک ڈائون ہونے کی وجہ سے ان مہمانوں کیلئے بھاگ دوڑ ممکن نہی ہوسکی لیکن اب کافی عرصہ سے مولانا ارشد مدنی اور انکی ٹیم مہمانوں کی رہائی کیلئے لگاتار کوششوں میں سرگرم ہے

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here