سہارنپور:سڑک حادثوں میں ماں۔ بیٹے سمیت چار کی موت- Saharanpur: Mother in road accidents. Death of four including son

0
81

 Saharanpur: Mother in road accidents. Death of four including son

سہارنپور:  اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں آج پیش آئے سڑک حادثے میں میاں۔بیوی اور ماں ۔بیٹے کی موت ہوگئی جبکہ بچے سمیت کنبے کے دیگر اراکین زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ آج دوپہر دیوبند کوتوالی علاقے کے امبیہٹ شیکھا باشندہ اویناش(25)بیوی نیشو(24) کے ساتھ بائیک پر گاگل ہیڑی جارہے تھے۔ گاگلہیڑی کے درمیانفلائی اوور پر ان کی بائیک کو گاڑی نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس میں میاں۔بیوی فلائی اوور کے بیچ میں 30فٹ نیچے گرگئے۔ اس حادثے میں نیشو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کے شوہر اویناش نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ نانگل علاقے میں آج دوپہر لاکھنور میں فلائی اوور کے نزدیک بالو لدے ٹرک نے بائیک کو ٹکر مار دی حادثے میں بائیک سوار خاتون ودیا(50)اور ان کے بیٹے ارون کمار(25)کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ماں۔بیٹے نانوتا علاقے کے یحیی پور گاوں کے رہنے والے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ رام پور منہاران قصبے میں ریلوے فاٹک کے نزدیک جمعہ تقریبا 11بجے تک تیز رفتار روڈویز بس کی زد میں آنے سے بائیک سوار شاہ عالم اس کی بیوی نسرین اور بیٹا شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ شاہ عالم اپنی سسرال نکڑ علاقے کے بساہیڑا جارہا تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here